مقدمہ نہ درج ہونے پر خواجہ سرائوں کا سی پی او آفس کے باہر احتجاج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس افسر کے دفتر کے باہر خواجہ سرائوں نے احتجاج کیا خواجہ سراء مقدمہ نہ درج ہونے پر احتجاج کرتے سی پی آفس کے باہر پہنچ گئے احتجاج کی قیادت خواجہ سراء لیلیٰ علی نے کی خواجہ سرائوں نے الزام لگایا کہ پولیس والے رشوت لے کر بھی مقدمہ درج نہیں کرتے ۔تھانہ نیوٹائون کے علاقے میں گھر سے پکڑ کر لائے گئے بارہ افراد کو پارک میں جواء کھیلنے کے مقدمے میں دھر لیا سی پی او عباس احسن نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا جمعرات کو خواجہ سراء آواز شی میل آف پاکستان کی سربراہ لیلیٰ علی کی قیادت میں سی پی او آ فس کے سامنے احتجاج کرنے آئے جنہیں بعد میں مذاکرات کیلئے بلایا گیا خواجہ سراء لیلیٰ علی نے کہا کہ میرے گھر کے اندر سالگرہ کی محفل تھی جس پر سادہ کپڑوں میں تین اہلکاروں نے دھاوا بول دیا اور کمرے میں موجود بارہ افراد کو مارتے رہے اور پھر تھانے لیجا کر فی کس50ہزار روپے طلب کئے اور جامہ تلاشی میں ملنے والے تمام افراد کے چار لاکھ روپے مالیتی موبائل فون غائب کر دیئے ایک شخص نے پچاس ہزار روپے دیئے جسے چھوڑ دیا گیا جبکہ با قی بارہ افراد کیخلاف پارک میں جواء کرانے اور کھیلنے کا مقدمہ درج کر لیا خواجہ سراء لیلیٰ نے کہا کہ میرے فلیٹ سے بھی چار لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی سی پی او ڈی ایس پی نیو ٹائون کو انکوائری کا حکم دے دیا۔