مکرمی!70 سالوں بعد ہمارے جمہوری نظام میں ایسی تبدیلی آئی ہے جس کی بناءپر کرپشن اور مالیاتی جرائم و دہشت گردی وغیرہ کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور موجودہ مسائل بطریق احسن حل ہوسکتے ہیں ۔آج ہمارے سامنے سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ محنت کش آبادی بالخصوص دیہی و زرعی سوسائٹی کو قومی دھارے میں واپس لانا ہے جبکہ موجودہ جاریہ نظام میں Agro Base پاکستان کی بہت بڑی آبادی محرومیوں کا شکار ہے کہ اس عظیم افرادی قوت کو اقلیتی اشرافیہ اور بیورو کریسی نے قومی وسائل کو اپنے تابع کرکے انہیں بنیادی حقوق تک سے محروم کرکے قومی دھارے سے باہر کردیا ہے جو ایک بہت بڑا المیہ ہے جس کی وجہ سے ہماری بیشتر آبادی جسم اور روح کے رشتہ کو قائم رکھنے کے لےے مسلسل بیرون ملک رخ کررہی ہے۔آج ملک و قوم کو خوش قسمتی سے نئی قیادت میسر آئی ہے جس سے قوم اور بالخصوص محرومیوں کا شکار نوجوانوں کو بجا طور تواقعات وابستہ ہیں کہ انکے بنیادی مسائل حل ہونگے اور انکو بنیادی حقوق حاصل ہونگے۔جس کے لےے اولین ترجیحات میں 75% آبادی پر مشتمل دیہی اور زرعی سوسائٹی کو قومی دھارے میں واپس لاکر اسکے تن مردہ میں جان ڈالنی ہوگی اور اس کے لےے صدر پاکستان جیسے اہم منصب کے ذمہ سوشل سیکٹر کی یہ اہم ترین ذمہ داریاں تفویض کرنی ہوں گی۔(محمد ایوب ایڈووکیٹ،راولپنڈی 0300-5320302)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024