جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ماں بیٹا زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اور ماں بیٹا زخمی ہو گئے، بتا یا گیا ہے کہ تیز رفتار ویگن بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوجوان محمد خالد جاں بحق ہو گیا، حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو کے قریب تیز رفتار سوزوکی وین کی سڑک عبور کر تے ہو ئے ایک شخص حید ر علی کو کچل ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ محلہ رام گڑھا کے قریب لاہور سے سرگودھا جانے والی ٹرین کی زد میں ریلوے ٹریک کراس کرنے کے دوران آکر 60سالہ شخص مقصود احمدجاں بحق ہوگیا وہ محلہ رام گڑھا سے ملحقہ بستی چٹی کوٹھی روڈ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ سگیاں روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ماں بیٹا زخمی ہو گئے، جی ٹی روڈ پر سڑک کی خرابی کے باعث جمپ لگنے سے موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گیا۔