بلو چستا ن میں تخریب کاری کی کو شش نا کا م 4 افراد گرفتار
کوئٹہ(نمائندہ نو ائے وقت)آپریشن ردالفساد کے تحت فرنٹئیر کور کی صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں تخریب کاری کے منصوبے ناکام چار مشتبہ افراد گرفتار سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کوہلو اور سنجاوی میں کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاریکے منصوبے ناکام بناتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کر لیا گیا جس میں 12.7 ایم ایم گولے، آر پی جی سیون ، 2 عدد ایل ایم جیز، 03 عدد کلاشنکوف، آئی ای ڈی میں استعمال ہونے والے فیوز، ڈیٹونیٹرز، بارود، مواصلاتی آلات اور مختلف ساخت کی ہزاروں راونڈز شامل ہیں نصیر آباد میں کارروائی دس کلو وزنی بم برآمد سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو فرنٹئیر کور نے کچھی کینال (نصیرآباد) میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ریلوے ٹریک پر نصب 10 کلو گرام وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ۔