شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 65 سے زائد دہشتگرد ہلاک
سانحہ اٹک کے بعد پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کر دیں۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی شوال اور غرلمائی میں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق بمباری میں پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے، کارروائی میں دہشتگردوں کےٹھکانوں میں موجوداسلحہ وگولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔
اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے رجگال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دو خودکش حملہ آوروں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں چالیس دہشت گرد مارے گئے تھے۔