مولی کی40دن والی اگیتی قسم کی کاشت اگست کے آخر تک مکمل کر لی جائے: محکمہ زراعت
راولپنڈی (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو مولی کی40دن والی اگیتی قسم کی کاشت اگست کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کاہ ہے کہ اگیتی مولی کی کاشت زرخیز میرا زمینوں پر کاشت کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے۔ یہ قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 40سے55دن کے دوران برداشت کے قابل ہوجاتی ہے ۔