پاکستان سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو مذاکرات نہیں ہو سکتے: بھارتی وزیر خارجہ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ ایل او سی واقعات سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ تعلقات میں بہتری کے لئے پاکستان کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ بنیادی قوانین کی غیرموجودگی میں مذاکرات معطل یا ناممکن بھی ہو سکتے ہیں۔ مذاکرات کے لئے کچھ زمینی تعلقات بہتر نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات مشکل بھی ہو سکتے ہیں۔