چیئرمین نیب کا تقرر: وزیراعظم کی آئندہ ہفتے خورشید شاہ سے ملاقات متوقع
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان آئندہ ہفتے کے اوائل میں چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ شب سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے سید خورشید شاہ سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وزیراعظم ان کے ہاں آنا چاہتے ہیں جس پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ان کی پیر کوکراچی سے واپسی ہوگی لہٰذا ان کی پیر یا منگل کو وزیراعظم سے ملاقات ہو سکتی ہے۔