الیکشن کمشن نے پی کے 52 ہری پور سے تحریک انصاف کے ایم پی اے فیصل زمان کی ڈگری بوگس قرار دیدی
اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) پی کے 52ہری پور سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار فیصل زمان کی ڈگری بوگس قرار دیدی گئی ہے۔الیکشن کمشن نے ڈگری بوگس قرار دی، الیکشن کمشن نے معاملہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوادیا۔ مسلم لیگ(ن) کے پیر صابر شاہ نے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کی تھی۔