چین: چڑیا گھر میں شیر کتا نکل آیا
چین: چڑیا گھر میں شیر کتا نکل آیا
بیجنگ (نیٹ نیوز) ہر چیز کی نقل میں کہا جاتا ہے کہ چینی سب سے آگے ہیں اور اس کی دلچسپ مثال اس وقت سامنے آئی جب ایک چڑیا گھر میں افریقی شیر درحقیقت کتا نکل آیا۔ واقعہ صوبہ بینان کے شہر لیوہی کے چڑیا گھر میں پیش آیا شیر کی اصلیت ظاہر ہو گئی اور وہ دھاڑنے کی بجائے بھونکنے لگا۔ شروع ہو گیا۔ یہ بھانڈا اس وقت پھوٹا جب اپنے بیٹے کو مختلف جانوروں کی آوازیں سنانے والی خاتون کو محسوس ہوا کہ افریقی شیر کے پنجرے میں موجود جانور دھاڑنے کی بجائے بھونک رہا ہے۔ جس کے بعد معلوم ہوا کہ وہ درحقیقت افریقی شیر نہیں بلکہ تبتی نسل کا کتا ہے جو افریقی شیروں کی طرح بڑے بالوں والے ہوتے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد وہاں موجود لوگ مشتعل ہو گئے اور ان کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر نے ہمیں دھوکہ دیا ہے اور کتے کو شیر کا روپ دے کر ہمیں احمق بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
کتا شیر