”قوم کو آپ پر فخر ہے“ راجہ پرویز زمرد خان کے گھر پہنچ گئے، تلوار کا تحفہ پیش کیا
”قوم کو آپ پر فخر ہے“ راجہ پرویز زمرد خان کے گھر پہنچ گئے، تلوار کا تحفہ پیش کیا
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ زمردخان پر پوری قوم کو فخرہے ،حکومت بزدلی سے نہیں بہادری سے ہوتی ہے ،حکومتی بے حسی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہیرو ہیرو ہوتا ہے ،زیرو چاہ کے بھی ہیرو نہیں بن سکتا۔ ہفتہ کوسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اسلام آباد میں زمردخان کے گھر گئے جنہوں نے زمرد خان کو اسلام آباد میں بہادری سے مسلح شخص کو قابو کرنے پر تلوار کا تحفہ پیش کیا۔ بعدازاں گفتگوکرتے ہوئے راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ ایک شخص نے 2بندوقوں کی بنیاد پر سب کو یرغمال بنائے رکھا تھا اور حکومت بے حسی اور لاچاری کی تصویر بن گئی تھی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ جس نے ہمت اور بہادری سے مسلح شخص کو قابو کیا حکومت کو آگے بڑھ کرزمردخان کی پذیرائی کرنی چاہئے تھی، لیکن کچھ لوگ اس واقعہ کو ہضم نہیں کر پا رہے اور باتیں بنارہے ہیں۔
پرویز اشرف