صوابی: شدت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا اے ایس آئی بھی چل بسا
صوابی (ثناءنیوز) صوابی میں تھانہ پرمولی کی موبائل وین پر شدت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والا اے ایس آئی بھی جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ زخمی ہونے والے 4 اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس موبائل پر شیوہ روڈ پر فائرنگ کی گئی۔