سلطان راہی بننا نہیں چاہتا‘مسلح شخص کو جا کر ”جپھی“ تو نہیں ڈالنی تھی: وزیر داخلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں سطان راہی یا ہیرو نہیں بننا چاہتا۔ میں اتفاق سے لاہور کے قریب تھا اگر اسلام آباد میں بھی ہوتا تو میں نے ”موقع“ پر جا کر مسلح شخص کو ”جپھی“ نہیں ڈالنا تھی۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کا کام آپریشنل اور سٹریٹجک پالیسی بنانا ہوتا ہے۔ دریں اثناءچودھری نثار علی خان نے کراچی میں نجی ٹی وی کے دفتر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے حملہ آوروں کو پکڑیں اور میڈیا اداروں کو سکیورٹی فراہم کریں۔