باٹا پور: نوجوان نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد خود کشی کر لی
لاہور (نامہ نگار) باٹا پور کے علاقہ میں نوجوان نے گھروالوں سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کر لی۔ 24 سالہ انور نے گھروالوں سے جھگڑے کے بعددلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاںکھا لیں۔حالت غیر ہونے اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے دم توڑ دیا۔ متوفی انور کے بھائی اسلم نے بتایا معمولی بات پر ہمارے بھائی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے۔ نوجوان کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔