جسٹس افتخار لاہور پہنچ گئے آج جسٹس جیلانی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف لیں گے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری گذشتہ روز لاہور پہنچ گئے وہ آج سپریم کورٹ رجسٹرڈ (لاہور) میں جسٹس تصدق حسین جیلانی سے بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف لیں گے۔ تقریب صبح 11بجے ہوگی۔ واضح رہے صدر نے جسٹس تصدق حسین جیلانی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔