ہائیکورٹ: 27 ارب روپے کی گیس چوری کے ملزم کی عبوری ضمانت میں 19 اگست تک توسیع
ہائیکورٹ: 27 ارب روپے کی گیس چوری کے ملزم کی عبوری ضمانت میں 19 اگست تک توسیع
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے 27 کروڑ روپے کی گیس چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت میں19 اگست تک توسیع کردی۔ ملزم نے ساڑھے چار کروڑ روپے جمع کرا دئیے۔ گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پراسکیوٹر جنرل پنجاب صداقت علی خان نے بتایاکہ ملزم انور نے فیصل آباد میں ستائیس کروڑ روپے کی گیس چوری کی اور اس حوالے سے تفتیش میں بھی ثابت ہوچکا ہے جب کہ ملزم نے اقرارجرم بھی کرلیا لہٰذا ملزم کی ضمانت خارج کی جائے۔