کروڑوں روپے فراڈ کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر پولیس کی موجودگی میں فرار
کروڑوں روپے فراڈ کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر پولیس کی موجودگی میں فرار
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اللہ تارڑ کی عدالت سے تین کروڑ سترہ لاکھ روپے کا فراد کرنے والاملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے خارج ہونے پر پولیس کی موجودگی میں فرار ہوگیا۔ ملزم قمر الزمان پردبئی میں مرزا محمود بیگ کے بارہ لاکھ انیس ہزار چار سونوے درہم خوردبرد کرنے کا الزام ہے۔