بینکوں کے متعدد نادہندگان کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم
بینکوں کے متعدد نادہندگان کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے )بینکنگ عدالتوں نے کاروبار اور بزنس کے لئے مالیاتی اداروں سے کروڑوں روپے کا قرضہ حاصل کرکے ہڑپ کرنے کے الزام میں دائر مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے نادہندگان کے خلاف ڈگریاں جاری کرکے ان کی جائیدادیں نیلام کرنے کے اشتہار جاری کردیئے جن میں اعوان ٹاﺅن کا مختار ، اشتیاق ،چھبہ بازار رنگ محل کا نصیر ،تاج آٹوز اینڈ ایگریکلچر انڈسٹری،گڑھی شاہو کا منور شامل ہیں۔