کزن اور 2 بھائیوں کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
کزن اور 2 بھائیوں کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے تہرے قتل میں ملوث ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او کو انہیںآئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او راشد امین، اے ایس آئی ذوالفقار کانسٹیبل خادم، اکرم، عمر حیات، ذوالفقار، اکرم پر اللہ رکھا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے دو بھائیوں علی شیر، محمد علی اور اس کے کزن نصیر کو جعلی پولیس مقابلہ میں مار دیا تھا۔ فاضل عدالت نے سماتع 16 اگست تک ملتوی کردی۔