منشیات کے 2 مجرموں کو قید و جرمانہ
منشیات کے 2 مجرموں کو قید و جرمانہ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے )انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شفقت علی نے ہیروئن کے دو مجرموں کو قید اور جرمانہ کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق اینٹی ناکوٹیکس فورس نے اعجاز اور لطیف کو 778 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کیا تھا۔ فاضل جج نے مجرم اعجاز کو25 روز قید سخت60 ہزار روپے جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید چھ ماہ قید جبکہ ملزم لطیف کو 21 روز قید سخت،10 ہزار روپے جرمانہ، عدم ادائیگی پرمزید چھ ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا۔