سلنڈر پھٹنے سے دکاندار سمیت 2 افراد زخمی، خو ف و ہراس پھیل گیا
سلنڈر پھٹنے سے دکاندار سمیت 2 افراد زخمی، خو ف و ہراس پھیل گیا
لاہور (نامہ نگار) سلنڈر پھٹنے سے دوافرادزخمی ہوگئے جبکہ علاقہ مےں خوف وہر اس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن میں دکان مےں گیس بھرتے ہوئے سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔جس کی زد مےں آ کر دکان کا مالک اشرف اور 30سالہ شخص پرویز زخمی ہوگیا ۔سلنڈر پھٹنے سے شہریوں میں شدےد خوف وہر اس پھیل گیا اور ان کی دوڑیں لگ گئیں۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اورپولیس موقع پر پہنچ گئی۔دونوں زخمےوں کو طبی امدادکے لئے ہسپتال داخل کرادیاگیا جبکہ پولےس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔