افغان گلوکارہ آریانہ سید انتہاپسندی کے خلاف ڈٹ گئیں
افغان گلوکارہ آریانہ سید انتہاپسندی کے خلاف ڈٹ گئیں
کابل (اے ایف پی) افغان گلوکارہ قتل اور اغوا کی دھمکیوں کے باوجود انتہاپسندوں کے خلاف ڈٹ گئی۔ 28 سالہ آریانہ سید افغانستان میں پیدا ہوئیں۔ بعدازاں پاکستان اور یورپ میں بھی آجکل ٹی وی شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔ ان کے پروگرام پر ان کو باقاعدہ اغوا و قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ چہرے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی مگر وہ اپنے پروگرام میں پُرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو حقوق کیلئے آگے آنا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل پر گلوکاری کے مقابلے کی میزبان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جو کچھ افغانستان میں کام کر رہی ہوں‘ وہ ٹھیک نہیں۔ خاتون ہونے کے باوجود انہوں نے انتہاپسندوں کے خلاف بڑا قدم اٹھایا ہے‘ جو اسرار کرتے ہیں کہ خواتین کو صرف گھر پر ہی رہنا چاہیے۔ اپنے ایک گانے میں انہوں نے گایا کہ کیونکہ میں ایک عورت ہوں‘ میں غلام ہوں‘ وہ خواتین کے برقعہ کے بھی خلاف ہیں ۔ میں لوگوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں۔ مجھے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے مگر پھر بھی پُرعزم ہوں۔