گلوکارہ میڈونا 55 برس کی ہو گئیں
گلوکارہ میڈونا 55 برس کی ہو گئیں
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پوپ میوزک کی کوئین امریکی گلوکارہ میڈونا نے اپنی 55ویں سالگرہ منائی۔ میڈونا نے اپنے کیرئیر میں پلاٹینم جوبلی البم پیش کئے، انہیں گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا اور چارٹ پر ان کے گائے ہوئے گانے آج بھی نمبر ون ہیں۔ میڈونا نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹا۔ سالگرہ میں مشہور ہالی ووڈ اداکاروں اور سنگرز نے شرکت کی۔