وزیراعظم کی ڈی آئی جی فیاض سنبل سمیت شہدا کے ورثا کو 15 ملین روپے فی خاندان امداد، شجاعت ایوارڈ دینے کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نواز شریف نے پولیس کے شہید افسروں کے کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے پسماندگان کیلئے 15 ملین روپے فی خاندان مالی امداد کے پیکیج اور شجاعت کے ایوارڈ دینے کی منظوری دی ہے۔