نکاح نامے چیک کئے جائینگے تو سیاحت نہیں ہو سکتی: ریاض پیر زادہ
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ نکاح نامے چیک کئے جائینگے تو سیاحت نہیں ہوسکتی ، سیاحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل کرنے کیلئے آخری مراحل میں ہے اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری سیاحت کا اجلاس جلد طلب کیا گیا ہے ۔