پاکستان ریلوے کا 500 نئی بوگیاں اور 50 ریلوے انجن خریدنے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) پاکستان ریلوے کا 500 نئی بوگیاں اور 50 ریلوے انجن خریدنے کا فیصلہ جبکہ نئے 50 ریلوے انجنوں کی خریداری کیلئے پہلے مرحلے میں 2 ارب روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے نے 500 نئی بوگیاں اور 50 نئے انجن خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت نے انجنوں کیلئے 2 ارب اور بوگیوں کیلئے پہلے مرحلے میں 50 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انجنوں کی خریداری پر کل 12 ارب روپے کی لاگت آئیگی اور باقی رقم آئندہ ماہ جاری کی جائیگی۔