6 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائکیورٹ نے 6ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد سجاد علی کو سرگودھا، سید مظفر علی شاہ کو لاہور سے بہاولپور، حمیرة الزہرا کو بہاولپور سے ملتان، غلام عباس کو ملتان سے لاہور، محمد ظف اقبال کو بھلوال سے ہارون آباد اور محمد سعید اللہ کو ہارون آباد سے بھلوال تبدیل کیا گیا ہے۔