سٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کے توازن کو مینوئل BPM6 کو نافذ کردیا
کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک کے شعبہ شماریات و ڈیٹا ویئر ہاﺅس نے جولائی 2013ءسے آئی ایم ایف کے ادائیگیوں کے توازن کے چھٹے ایڈیشن اور سرمایہ کاری کی بین الاقوامی پوزیشن کے مینوئل (BPM6) میں وضع کردہ طریقہ کار کی بنیاد پرپاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کی ترسیل کی طرف پیش رفت شروع کر دی ہے۔ بی پی ایم 6 (BPM6) میں مینوئل (BPM5) کے سابقہ ایڈیشن (پانچویں) کے طریقہ کار کے مجموعی فریم ورک کو برقرار رکھا گیا ہے۔ تاہم، BPM6 میں دیگر میکرو اکنامکس شماریات کے شعبے میں نیشنل اکاﺅنٹس کے نظام اور عالمی معیارات کو اپڈیٹ کرنے کے باعث آئی ایم ایف کے بیرونی شعبے کے اعدادوشمار کی سفارشات کی ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے۔ادائیگیوں کے توازن کے اکاﺅنٹس میں اہم تبدیلیوں کی تفصیلات اس لنک پر دیئے گئے نظرثانی جائزے میں دستیاب ہیں۔