پاسپورٹ دفاتر آج کھلے رہیں گے
لاہور (این این آئی) سرکاری دفاتر میں چھٹی کے باوجود تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر آج ہفتہ کو کھلے رہیں گے۔ پاسپورٹ کی پرنٹنگ بھی کی جائے گی جبکہ آج کے دن ڈیٹا انٹری کا کام نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل سکندر سطان راجہ نے باضابطہ احکامات جاری کر دیئے۔