تھر کے کوئلے کی کوالٹی بھارت جرمنی اور بلغاریہ سے بہتر ہے:رپور ٹ
کراچی (آئی این پی )تھر کے کوئلے کی کوالٹی بھارت، جرمنی اور بلغاریہ سے بہتر ہے اور اس سے عالمی معیار کے مطابق سستی بجلی کا حصول ممکن ہے۔ جون میں جاری ہونے والی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی رپورٹ میں عالمی کمپنیوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ تھر کوئلے کی کوالٹی بھارت، جرمنی اور بلغاریہ سے بہتر ہے اور یہ کہ تھر کوئلے میں نمی اور سلفر کی مقدار سے متعلق باتیں محض پروپیگنڈا ہیں۔تھر بلاک 2 میں سلفر کی مقدار صرف ایک فیصد ہے جبکہ بھارتی گجرات کی کان میں یہ حد 5.9 فیصد تک ہے۔تھر بلاک 2 میں حرارتی مقدار 11.6 یونٹ کے ساتھ جرمنی سے بھی بہتر نکلی ہے جبکہ کوئلے میں نمی کا تناسب بھی 47.46 کے ساتھ جرمنی اور بلغاریہ سے کم نکلا ۔ تھر میں عالمی معیار پر پورا اترتے ہوئے سستی بجلی پیدا ہو سکتی ہے۔