لاہور سٹاک ایکسچینج نے لال پیر پاور لمیٹڈ کی لسٹنگ کی اجازت دیدی
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لال پیر پاور لمیٹڈ کی لسٹنگ کی اجازت دیدی جس کے بعد 20 اگست (منگل) سے اس کے حصص کی ٹریڈنگ شروع ہو جائے گی۔ لال پیر پاور لمیٹڈ کو تمام قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد اس کی لسٹنگ کی منظوری دیدی گئی۔ کمپنی کے حصص کی ٹریڈنگ کی سیٹلمنٹ 2+T کے فارمولے کے تحت ہوگی اور اس کی پہلی سیٹلمنٹ 22 اگست کو ہوگی۔ حصص کی مارکیٹ لاٹ 500 شیئرز پر مشتمل ہوگی جبکہ اس کی فیس ویلیو 10 روپے ہے۔ لال پیر پاور لمیٹڈ پاور اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں نمایاں کمپنی ہے جس کا پیڈ اپ کیپٹل 3 ارب 70 کروڑ روپے ہے۔ اس کے حصص عوام کو 22 روپے کے حساب سے رفوخت کئے گئے تھے جس میں سے 125 روپے پریمیم شامل ہے۔