امریکی ڈالر کی قدر مستحکم برطانوی پاﺅنڈ اور یورو میں اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر برقرار رہا تاہم برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 1.21 روپے اور 58 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 103.42 روپے اور قیمت خرید 100.97 روپے پر برقرار رہا۔ دریں اثناءبرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 160.49 روپے سے بڑھ کر 161.70 روپے اور قیمت خرید 156.69 روپے سے بڑھ کر 157.86 روپے پر بند ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت فروخت بھی 137.45 روپے سے بڑھ کر 138.03 روپے اور قیمت خرید 134.19 روپے سے بڑھ کر 134.75 روپے ہو گئی۔