پاکستان میں رواں سال جولائی کے دوران 15 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران 15 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال 2012-13ءمیں اتنی مدت کے دوران ہونے والی 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 5 کروڑ 79 لاکھ ڈالر (58.4 فیصد) زائد ہے۔