لاہور چیمبر آف کامرس کی انتخابی سرگرمیاں شروع
لاہور (کامرس رپورٹر )لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات23ستمبر کو ہوں گے جس کے لئے پیاف فاﺅنڈر گروپ اور آزادپروگریسو گروپ نے انتخابی تیاریاں شروع کر دیں ۔الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار 4ستمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 18ستمبر کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ 19ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔23ستمبر کو کارپوریٹ اور 24ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات ہوں گے جبکہ اسی روز خواتین کی ایک مخصوص نشست کا بھی انتخاب ہو گا۔30ستمبر کو لاہور چیمبر کی جنرل باڈی کے اجلاس میں نومنتخب عہدیداران کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور چیمبر کا آئندہ صدرپیاف سے ہو گا جس کے لئے سابق سینئر نائب صدر اور سابق چیئرمین پیاف سہیل لاشاری کو نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ سینئر نائب صدر اور نائب صدر فاﺅنڈر گروپ سے ہوں گے جس کے لئے لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں مصباح الرحمٰن کے صاحبزادے طارق مصباح،اشرف بھٹی،میاں زاہد جاوید اور خواجہ خاور رشید کے نام لئے جا رہے ہیں۔