ٹوکیو: پاکستانی سفیر فرخ عامل کی نیوکومیٹو پارٹی کے سربراہ سے ملاقات
ٹوکیو (آن لائن) جاپان میں تعینات پاکستانی سفیر فرخ عامل نے ٹوکیو میں نیوکومیٹو پارٹی کے رہنماءناتسو یاماگوچی سے ملاقات کی ہے۔ ٹوکیو سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق جاپانی رہنماءسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان جاپان کی پارلیمانی جمہوریت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے ملک میں توانائی کے شعبے میں ریلوے اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔