نیویارک کے سب سے بڑے پل پر ٹرک میں آگ لگنے سے ٹریفک متاثر
نیویارک (اے ایف پی) امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے معروف پل پر ایک ٹرک کو آگ لگنے سے ٹریفک جام رہی۔ کوئنز بورو بریج پر کالے دھوئیں کے بادل چھائے رہے جس سے شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میںشدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس آتشزدگی میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اس پل سے روزانہ پونے دو لاکھ گاڑیاں گزرتی ہیں۔