گوانتانامو بے کے بعض قیدی عشقیہ ناول پڑھتے ہیں، امریکی کانگریس کے رکن کا دعویٰ
گوانتانامو بے (اے ایف پی) امریکی کانگریس کے رکن جم موران نے دعویٰ کیا ہے کہ گوانتا نامو بے جیل میں سب سے خطرناک قیدیوں کی بیرک نمبر 7 میں بعض قیدی برطانوی مصنف کے عشقیہ ناول ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کا مطالعہ کرتے ہیں اور فحش مواد پر مبنی یہ ناول اس بیرک کی سب سے مقبول کتاب بن چکا ہے۔ اس بیرک میں نائن الیون کے حملوں کے پانچ ملزموں سمیت درجن بھر قیدی رکھے گئے ہیں۔