شامی فوج کا مارٹر حملہ، 4 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دمشق (اے پی پی) شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب مارٹر حملے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق کے جنوب مشرقی علاقے ملیھا میں مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں 14 سویلین ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ مارٹر گولہ سرکاری فوج نے فائر کیا تھا۔ ذرائع نے کہاکہ مارٹر گولہ اس وقت مارا گیا جب حکومتی فورسز علاقے کو جنگجو¶ں سے صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی تھیں۔ متعدد قصبوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔