واشنگٹن پوسٹ‘ سی این این‘ ٹائم میگزین کی ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں
واشنگٹن (اے پی پی) واشنگٹن پوسٹ‘ سی این این‘ ٹائم میگزین کی ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کے حامیوں نے تین اہم امریکی اخباری اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کردیا ہے۔ دی واشنگٹن پوسٹ اخبار‘ سی این این اور ٹائم میگزین کے مطابق ہیکرز کچھ مخصوص نیوز لنکس کو سیرین الیکٹرانک آرمی کی ویب سائٹ سے جوڑ دیتے تھی جو شامی صدر کی حکومت کے حامیوں کا ایک ٹولہ ہے۔