مٹھی بھر دہشتگرد مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے: شازیہ مبشر اقبال
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) NA 129 ضمنی الیکشن کی امیدوار شازیہ مبشر اقبال نے کاہنہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش کر رہے ہیں جو اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میںملک کو دہشت گردی سے پاک کر دیا جائے گا، حلقہ این اے129 سے کامیاب ہو کر حلقہ کو ماڈل حلقہ بنا دیں گے، حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے جائیں گے، عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی، خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان کی یہ کوششیں جلد رنگ لیں آئیں گی۔