پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس زمرد خاں کی جرات کو خراج تحسین
لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان کا اہم اجلاس پیپلز پارٹی کے رہنما میاں طارق محمود کی رہائش گاہ سمن آباد لاہور پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید واجد علی شاہ، رانا محمد منشائ، میاں عامر حسن، شیخ ظفر اقبال، راو¿ شجاعت علی، کے ڈی رانا، بشارت صدیقی و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے واقع میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما زمرد خاں کی طرف سے جرا¿ت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔