لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین کی ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر لیبر ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ اعجاز خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس کی مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی کرن ڈار تھیں اجلاس میں ناصر حسین ڈار، سردار صنابر خان، راجہ شوکت طالب اعوان، راجہ شکیل کنول ڈار اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ لاہور کے ضمنی انتخابات میں پی پی 142 مسلم لیگ ن کے امیدوار پنجاب اسمبلی خواجہ سلیمان رفیق اور دیگر امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔