امن فوج ۔۔۔اقوامِ متحدہ کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
امن فوج ۔۔۔اقوامِ متحدہ کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عالمی امن کیلئے پاکستان سے مزید مدد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان امن فوج کی تعداد میں مزید اضافہ کرکے اپنے دستوں کی تعداد10ہزار کردے۔
پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کو فراہم کردہ امن فوج کی تعداد 8252ہے ،جو امن فوج میں شامل کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے بڑی تعدادہے، بھارت کے ٹروپس کی تعداد 6859 ہے ۔ اقوام متحدہ کی طرف سے اس میں مزید اضافہ پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر چکے ہیں۔ 114 ممالک کے 95 ہزار فوجی سویلین سٹاف اور پولیس اہلکار پندرہ مشنر قیام امن کیلئے کوشاں ہیں۔ اب تک 112 پاکستانی عالمی سطح پر قیام امن کیلئے شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی اپنی کوئی فوج نہیں جس ملک میں فوج کی ضرورت ہو امن پیس کے دستے وہاں اپنے تعینات کر دیئے جاتے ہیں۔عالمی برادری کی نظر میں پاک فوج کے دستے امن فوج میں شامل ممالک میں مہارت اور کارکرگی کے لحاظ سے نہایت باعزت مقام رکھتے ہیں۔موجودہ حالات میں عالمی سطح پر پاکستان کیلئے یہ ایک بڑا اعزاز ہے۔لیکن دنیا میں حالات کے پیش نظر اب یو این کو اپنی فوج بنانی چاہیے جس میں تمام ارکان یو این کے فوجی شامل ہوں۔