فقیہ ابواللیث نصر بن محمد ابراہیم سمر قندی تحریر فرماتے ہیں،صبح ہوتے ہی اللہ تبارک وتعالیٰ( ازروئے قرآن ) انسان پر دس باتوںکو فرض کردیتا ہے ۔
۱)انسان بیدار ہوتے ہی ذکر الہٰی میں رطب اللسان ہوجائے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:۔”اور تسبیح بیان کیجئے اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے جب کہ آپ بیدار ہوتے ہیں“۔(الطور:۴۸)
”اے ایمان والو! اللہ کو کثرت سے یاد کرو،اور صبح وشام اس کی پاکی بیان کرو“۔(الاحزاب :۴۱۔۴۲)
۲)ستر پوشی (لباس )کااہتمام کرنا ،جیسا کہ ارشادربانی ہے:۔”اے بنی آدم !ہر نماز کے وقت اپنا لباس زیب تن کرلیاکرو“۔(الاعراف :۳۱)لباس کی کم سے کم احتیاج اورحکم یہ ہے کہ اپنا ستر ضرور ڈھانپ لیا جائے۔
۳)اوقات مقررہ پر نماز ادا کرنا ،”بے شک نماز مسلمانوں پر فرض کی گئی ہے اپنے اپنے مقررہ وقت پر “۔(النسا:۱۰۳)
۴)کامل طریق پر وضو کرنا ،”اے ایمان والو! جب تم اٹھو نماز اداکرنے کے لیے تو پہلے دھو لو اپنے چہرے اور اپنے بازﺅ کہنیوں سمیت اور مسح کرو اپنے سرکا اوردھو لو اپنے پاﺅں ٹخنوں سمیت “۔(المائدہ:۶)
۵)رزق کے معاملات میں اللہ کے وعدے پر مطمئن ہونا ،”اور کوئی نہیں جاندار زمین میں مگر اس کا رزق اللہ کے ذمہء(کرم ) پر ہے“۔(ھود:۶)
۶)اللہ کی تقسیم پر قناعت کرنا ،”ہم نے خود تقسیم کیا ہے ان کے درمیان سامان زیست کو اس دنیاوی زندگی میں “۔ (الزخرف:۳۲)
۷)اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات پر توکل کرنا ،”اور (اے حبیب )آپ بھروسہ کیجئے (اس )ہمیشہ زندہ رہنے والے پر جسے کبھی موت نہیں آئے گی “۔(الفرقان:۵۸)”اوراللہ پر بھروسہ کرو ،اگر تم اہل ایمان ہو“۔(المائدہ :۲۳)
۸)اللہ کے حکم اور اس کے فیصلے پر صبر کرنا ،”اور آپ صبر فرمائیے اپنے رب کے حکم سے “۔(الطور:۴۹)
”اے ایمان والو! صبر کرو اور(دشمن کے مقابلے میں)ثابت قدم رہو “۔(آل عمران :۲۰۰)
۹)نعمت الہٰی پر شکر اداکرنا ،”اورشکر کرواللہ کی نعمت کا اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو“۔(النحل:۱۱۴)
سب سے پہلی نعمت صحت وعافیت اور سب سے بڑی نعمت دین واسلام ہے،جبکہ قدرت کی تمام نعمتوں کا شمار ہی نہیں ہوسکتا،ارشادباری تعالیٰ ہے :۔”اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو تم ان کا شمار نہیں کرسکتے “۔(ابراہیم :۲۴)
۱۰)رزق حلال کی طلب کرنا،”کھاﺅپاکیزہ رزق میں سے جو ہم نے تمہیں دیا ہے“(تنبیہ الغافلین)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024