ملک بھرميں فرزندان اسلام آج جمعتہ الوداع انتہائی عقيدت واحترام سے منا رہے ہیں۔
برکتوں، رحمتوں اورمغفرت کا مہينہ رمضان المبارک کاجمعتہ الوداع آج ہے اس موقع پرملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد ميں نماز جمعہ کے روح پروراجتماعات ہوں گے۔ جس ميں ملک کی سلامتی، امن وامان،استحکام اورخوشحالی کيليے خصوصی دعائيں مانگی جائيں گی۔ ہرسال کی طرح جمعتہ الوداع کويوم القدس کے طورپرمناياجائے گا۔ بعد نمازجمعہ مختلف مذہبی تنظيموں کی جانب سے القدس ريلياں اورسيمينارزاورديگرتقريبات کا انعقاد بھی کياجائيگا۔ دارالحکومت اسلام آباد میں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی اضافی نفری کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں کو بھی طلب کرلیاگیا ہے۔ فیصل مسجد سمیت تمام مرکزی مساجد میں واک تھروگیٹ لگانے کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔راولپنڈی میں اس موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، یوم القدس کی ریلی کے موقع پردہشت گردی سکواڈ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی ہمراہ ہوں گے،لاہورکی چار ہزارسے زائد مساجد پر دس ہزارسے زائد سکیورٹی اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے، اہم مساجد اورامام بارگاہوں کے میں دروازوں پر واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ نمازجمعہ کے اوقات میں محافظ اسکواڈ، ایلیٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں کے گشت کیلئے بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ کراچی میں جمعتہ الوداع اوریوم القدس ریلی کے موقع پرحساس مقامات پرپولیس اور رینجرزکی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، یوم القدس ریلی کے راستے میں موجود تمام ذیلی راستوں کو کینٹرز لگاکربندکردیا گیا ہے جبکہ بلند عمارتوں پر پولیس اوررینجرزکے جوانوں کو تعینات کردیا گیاہے۔