جمعتہ الوداع اور یوم القدس کی ریلی کے پیش نظر لاہور میں بھی سخت حفاظتی انتظامات, شہر میں دس ہزار سے زائد اہلکار تعینات رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے جمعتہ الوداع اور یوم القدس کی ریلی میں دہشت گردی کے خطرے کا امکان ظاہر کیا ہے جس پر لاہور کی چار ہزار سے زائد مسا جد پر دس ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے دیگر اقدامات بھی کئے گئے ہیں،اہم مساجد اور امام بارگاہوں کے مین دروازوں پر واک تھروگیٹ لگائے جا رہے ہیں جبکہ نمازجمعہ کے اوقات میں محافظ اسکواڈ، ایلیٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں کے گشت کیلئے بھی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ دوسری جانب شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے آنے جانے والی گاڑیوںکی چیکنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔