اسلام آباد (سپیشل رپورٹ/ خبرنگار/ ریڈیو نیوز/ وقت نیوز/ ایجنسیاں) صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، شرپسند عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، صوبے کی ترقی ہماری اہم ترجےحات مےں شامل ہے، ملک کی ترقی کا انحصار گوادر پورٹ کی کامےابی پر منحصر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس مےں وزیراعظم گیلانی، رحمان ملک، آئی ایس آئی کے سربراہ شجاع پاشا، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی و صوبائی وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ناراض بلوچ رہنماﺅں کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کو ناراض رہنماﺅں سے رابطے کا اختیار دیدیا گیا۔ فےصلہ کےا گےا کہ ناراض رہنماﺅں کو صوبے کی ترقی اور استحکام مےں کردار ادا کرنے کی درخواست کی جائےگی جبکہ صوبے میں غیرملکی مداخلت کے خاتمہ کیلئے فوری طور پر سیاسی اتفاق رائے قائم کیا جائے علاوہ ازےں اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ لاپتہ افراد کی بڑی تعداد کا پتہ لگا لیا گیا ہے تاہم 50ابھی تک لاپتہ ہیں ۔جس پر صدر نے ہداےت کی کہ لاپتہ افراد کا سراغ لگاےا جائے۔ دوسری طرف صدر سے سندھ کے گورنر عشرت العباد نے بھی ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق اس دوران گورنر نے صدر کو آگاہ کےا کہ اےم کےو اےم وفاق اور سندھ حکومت مےں واپسی کے لئے تےار ہے۔حتمی منظوری متحدہ کی رابطہ کمےٹی اور قائد الطاف حسےن دےں گے۔ حکومت میں واپسی کیلئے متحدہ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ خبرنگار کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ متحدہ موومنٹ نے سندھ کابینہ میں شمولیت کے لئے پیپلزپارٹی سے بلدیات اور داخلہ کی وزارتیں مانگ لیں ہیں اور توقع کی جا رہی ہے (ٰآج) بدھ کو نائن زیرو پر افطار پارٹی کے موقع پر متحدہ پہلے مرحلے میں سندھ کابینہ میں واپسی کا اعلان کرے گی اور متحدہ دوسرے مرحلے میں وفاقی کابینہ میں شامل ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کو کوآپریٹو اور ترقیات و منصوبہ بندی کی وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ مرکز میں ایم کیو ایم کو 3کشمیر اور گلگت، بلتستان میں ایک، ایک وزارت دی جائے گی جبکہ سندھ میں طے شدہ کوٹے کے مطابق وزارتیں دی جائیں گی۔دوسری جانب صدر آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو فون کیا۔ اس دوران دونوں رہنما¶ں نے ایم کیو ایم کی حکومت میں ممکنہ شمولیت کے بارے میں گفتگو کی۔ صدر کے فون کے بعد وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری سندھ سمیت اہم حکام کو وزیر اعلیٰ ہا¶س طلب کر لیا۔ مزید برآں ذرائع کے مطابق حکومت اور متحدہ میں ابھی کچھ معاملات طے ہونا باقی ہیں‘ اسی لئے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پریس ریلیز بھی جاری نہیں کی گئی۔
زرداری/ ملاقات
اسلام آباد/ بیجنگ (نیوز ایجنسیاں/ مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، جمہوری حکومت بینظیر شہید کے مفاہمت کے عمل کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے، کسی سے لڑائی نہیں ہمیں ذاتی مفادات کی بجائے ملک کیلئے سوچنا ہو گا، عوام کو درپیش مشکلات سے حکومت بخوبی آگاہ ہے، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے پوری دنیا کو مل کر اس کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنا ہو گی، سنکیانگ کی ترقی سے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھے گا، ہماری سرحد کے قریب واقعہ اس علاقے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کیخلاف لڑائی میں پاکستان کے کردار کو مدنظر رکھا جائے، پاکستان چین تجارت اور سرمایہ کاری کی اصل صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں چینی کمپنیاں دی جانے والی مراعات سے استفادہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل راﺅ قمر سلیمان، بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے نائب سربراہ آندرے پیکوٹ کی سربراہی میں وفد اور چین کی ٹیلی کام کمپنی زیڈ ٹی اے کی وفد نے الگ الگ ملاقاتوں اور چینی خبررساں ادارے کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ دریں اثناءصدر نے جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے ریگولیشن پر دستخط کر دئیے ہیں۔ آن لائن نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر زرداری سے وزیراعظم گیلانی کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات، ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال اور نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر سمیت سپریم کورٹ کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جمہوری حکومت عدالتی فیصلوں کا ماضی کی طرح احترام جاری رکھے گی۔ صدر نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کو اشیا خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اے پی پی کے مطابق ایوان صدر میں چینی ٹیلی کام کمپنی زیڈ ٹی اے کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ زیڈ ٹی اے ٹیلی مواصلات میں تحقیقی اور ترقیاتی مرکز کے قیام اور پاکستان میں موبائل فون تیار کرنے کا پلانٹ لگانے پر غور کرے جبکہ ائرچیف مارشل راﺅ قمر سلیمان نے صدر کو پاک فضائیہ کے کردار اور فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایوان صدر اجلاس