محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، بنوں، ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں چالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔