سوئی نادرن گیس نے سی این جی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کردیا،اب سی این جی سیٹشن عید تک ہفتہ میں تین کی بجائے دو دن بند رہیں گئے۔
رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے سوئی نادرن گیس کی جانب سے سی این جی اسٹیشن کی بند ش کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق رمضان لمبارک کے دوارن اور عید الفطر تک پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن ہفتے میں تین دن کی بجائے دو دن بند رہیں گئے، عید کے بعد سوئی نادرن گیس سی این جی اسٹیشن کی بندش کا نیا شیڈول جاری کرے گی۔ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ سردیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول ہفتےمیں چار دن کردیا جائے گا جبکہ انڈسڑی کو گیس کی فراہمی ہفتے میں تین دن ہوا کرے گی۔