لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 13ویں برسی گذشتہ روز عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ فیصل آباد میں ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ ان کے گھر بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ریڈیو اور ٹی وی چینلز نے ان کی برسی کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کئے۔ اخبارات نے بھی خصوصی ایڈیشن شائع کئے۔ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے بے مثال فن کے باعث عالمگیر شہرت حاصل کی۔ ان کا تعلق برصغیر کے معروف گائیک گھرانے گوالیار سے تھا۔ انہوں نے مغربی اور مشرقی موسیقی کے امتزاج کا کامیاب تجربہ کیا جس سے انہیں دنیا بھر میں شہرت ملی۔ دم مست قلندر مست سے انہیں زیادہ شہرت ملی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024